لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ایم فل،ایم ایس سٹوڈنٹس کے ٹرانسکرپٹس پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورلیڈز یونیورسٹی کے 2011 سے 2014 تک فال، سپرنگ سیشن میں پاس آئوٹ ہونے والے دو ہزار کے قریب گریجوئٹس کے فائنل رزلٹس نقول کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی اسدمنظور وٹو کے مطابق تمام پاس آئوٹ ہونے والے طلبا و طالبات مبارک باد کے مستحق ہیںاور نقول کی تصدیق کا عمل خوش آئندہے۔