اسلام آباد(خبر نگار خصو صی ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے نوازشریف کے سیالکوٹ میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ضیاءالحق نے شریف خاندان کو ایک روپیہ کے عوض اتفاق فونڈری واپس کی۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہنوازشریف قوم کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ جنرل ضیاءالحق نے اس وقت کروڑوں روپے بھی دیئے تھے۔انہوں نے سوال کیا کہ شریف خاندان کو اگر کاروبار میں خسارہ ھو رھا تھا تو بیرونی ملک پراپرٹی کیسے بنائی۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ۔ماضی سے لیکر99تک نوازشریف کی کرپشن کے راز فاش ھو چکے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم اب عدالت اور ملک کو مینا بازار کہہ رہے ہیں جو بہت افسوسناک ہے۔ اگران کویہ تماشا لگ رہاہے تو اس تماشے کے ذمہ دار بھی خود شریف خاندان ہے۔ ہم تو کہتے ہیں کہ منی ٹریل دے کر آپ اس تماشے کو ختم کر دیں ،آپ منی ٹریل کیوں نہیں دیتے ؟شیری رحمان نے کہا کہ جے آئی ٹی کو حکومت خود متنازع کر رہی ہے؛ کورٹ کے باہر جی آئی ٹی پر حکومت خود سیاست کر رہی ہے,
شیری رحمن