راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر ٹو کے جج سلیمان بیگ نے بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ سمیت دیگر کیسزکی سماعت ملتوی کردی ۔فاضل عدالت نے چواہ سید ن شاہ کے بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ کے مقدمہ میں ملزمان احراف اصغر وغیرہ کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 28جولائی،اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں ملزم ماجد خان کے خلاف سماعت دو اگست ،ملزم عارف خان کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 28جولائی جبکہ بارود برآمدگی کیس میں ملزم مجیب خان کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت اکیس جولائی تک ملتوی کردی ۔
بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ سمیت دیگر کیسزکی سماعت ملتوی
Jul 20, 2018