لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5میچز پر مشتمل ون ڈے سیریزکا چوتھا میچ آج کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔فتوحات کی ہیٹ ٹرک اور سال کی پہلی ون ڈے سیریز جیتنے پرشاہینوں کا مورال بلند ہے، نظریں کلین سویپ پرمرکوزکرلیں۔پاک زمبابوے ون ڈے سیریزمیں زمبابوے پردھاک بٹھانے کیلئے شاہین پھراونچی اڑان بھرنے کوتیارہیں۔قومی ٹیم کو سیریزمیں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،کھلاڑیوں کی نظریں انفرادی اورٹیم رینکنگ میں بہتری پرلگی ہیں۔پاکستان نے پہلا میچ 201رنز، دوسرا 9وکٹوں سے جیتا اور تیسرے میچ میں زمبابوے کوصرف 67 رنز پر آو¿ٹ کرکے ریکارڈساز کامیابی حاصل کی۔چوتھے میچ سے قبل پاکستانی پلیئرز نے بلاوایو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کوئینز سپورٹس کلب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، امام الحق، آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے غیر رسمی پریکٹس سیشن میں شرکت کی اور نیٹ پرباﺅلنگ بیٹنگ پریکٹس کی۔ دیگر کھلاڑیوں نے آرام کرنے کو ترجیح دی۔کھلاڑیوں نے کہا کہ چوتھے میچ میں بھی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں ۔ امید ہے کہ اسی طرح کارکردگی دکھاتے رہے تو سیریز میں زمبابوے کے خلاف کلین سویپ کریں گے ۔ کوچز کی زیر نگرانی اپنی خامیوںپر قابو پار ہے ہیں ۔ میزبان ٹیم کو آسان نہیںلیا وہ کسی بھی وقت کم بیک کر سکتی ہے ۔ ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیںجو باﺅلنگ اور بیٹنگ میں میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں ۔امکان ہے کہ تیسرا میچ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا جائے گا۔ آج بھی موسم سرد رہے گا اور پچ فلیٹ ہوگی ۔
زمبابوے کی ممکنہ الیون میں اوپنرز میں برائن چری یا پرنس میسوئر ‘چیمو چی بھابھا ‘ہملٹن مساکاڈزا کپتان ‘تریسائی مسا کنڈا‘ریان مرے وکٹ کیپر ‘پیٹر مور ‘ڈونلڈ تریپانو ‘لیام روچی یا ٹنڈائی چسیورو‘ولنگٹن مساکاڈزا‘ ٹنڈائی چتارا ‘بلیسنگ موزاربانی شامل ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کے ممکنہ سکواڈ میں فخر زمان ‘امام الحق ‘بابر اعظم ‘شعیب ملک ‘آصف علی ‘سرفرازاحمد کپتان ‘وکٹ کیپر‘شاداب خان ‘فہیم اشرف ‘یاسر شاہ ‘جنید خان اور عثمان خان شنواری شامل ہوسکتے ہیں ۔