بابرہ شریف دکان کیس ‘مقامی دکاندار کے وکلاءکو دلائل نہ ینے پر جرمانہ، سماعت 23 جولائی تک ملتوی

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)سول جج رینٹ کنٹرولر حافظ طفیل نے فلمسٹار بابرہ شریف کی جانب سے دائر دعوی میںمقامی دکاندار کے وکلاءکو دلائل نہ دینے پرجرمانہ کردیا اور وارنگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت میں اگر دلائل نہ دیئے گے تو فیصلہ فلم سٹار بابرہ شریف کے حق میں کردیا جائے گا ۔عدالت نے مزید سماعت 23جولائی تک ملتوی کردی ۔فلمسٹار بابرہ شریف نے ایڈوکیٹ فرہاد علی شاہ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دماس جیولر نے مجھے 7سے 9ماہ کا کرایہ ا دا نہیں کیا بلکہ دکان پر قبضہ بھی کیا ہوا ہے ۔ زندگی بھر کی جمع پونجی سے میں نے پراپرٹی خریدی تاکہ باقی ماندہ زندگی آرام سے بسر کرسکوں۔اس کے لیے میں نے دکان علی امجد کو کرایہ پر دی لیکن اس نے میری دکان پر قبضہ کرلیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ میری جگہ کو بازیاب کراکرمیرے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے سماعت کے بعد دماس جیولر کےوکلاءکو دلائل دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...