باسکٹ بال میچ میں لڑائی، آسٹریلیا‘ فلپائن کے 13کھلاڑیوں پر پابندی عائد

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل باسکٹ بال میچ کو میدان جنگ بنانے والے آسٹریلیا اور فلپائن کے 13کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی، میزبان فلپائن کی عالمی رکنیت معطل، دونوں ممالک پر 5کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔باسکٹ بال ورلڈکپ کوالیفائنگ رانڈ، منیلا میں آسٹریلیا اور فلپائن کا میچ میدان جنگ بن گیا۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے، ٹھڈوں اور کرسیوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔ باسکٹ بال کی عالمی باڈی "فیبا" نے ایکشن لے کر لڑنے والے 13 کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی۔ میزبان فلپائن کی عالمی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔ دونوں ممالک پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ آسٹریلیا اور فلپائن نے عالمی فیڈریشن سے معذرت کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...