لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان جوڈو فیدریشن کو ایشین گیمز میں حصہ لینے کے لئے تاحال پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے تاحال گرین سگنل نہیں ملا ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے مطابق ٹیم ا انتخاب کر لیا ہے جس میں شاہ حسین شاہ، قیصر خان، بابر حسین اور ندیم اکرم شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں حمیراعاشق، مریم اور آمنہ طیبہ شامل ہیں۔
پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ انہو نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےخلاف تمام عدالتی مقدمات واپس لے لئے ہیں اور پاکستان سپورٹس بورڈ پہلے ہی ان کی سپورٹ کرتا آ رہا ہے لہذامید ہے کہ ان کے کامیابی کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انہیں جکارتہ میں 18اگست سے شروع ہونے والی ایشین گیمز میںشرکت کی اجازت مل جائےگی۔ کھلاڑی مختلف ایونتس میںمیڈل جیت چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اجازت ملنے کی صورت میں وہ ایشین گیمز میںبھی میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے۔ کھلاڑی اپنے اداروں میں ہی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگر اجازت مل گئی تو وہ مختصر توبیتی کیمپ کا انعقاد کریںگے۔
ایشین گیمز‘پاکستان جوڈو فیدریشن نے تاحال شرکت کا گرین سگنل نہ دیا
Jul 20, 2018