پہلے سلام پھر کلام اور پھر چالان کی پالیسی کو اپنائیں،ڈی آئی جی وقاراحمد چوہان

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹر یفک پولیس کوڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن کے ماتحت کئے جانے کے بعد ڈی آئی جی وقاراحمد چوہان نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید اور ایس پی ٹریفک خالد رشید نے ان کا خیر مقدم کیاایس ایس پی نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پرتمام ڈی ایس پی ،انسپکٹرز کے علاوہ بڑی تعداد میں افسران و جوان بھی موجود تھے اپنے پہلے دورے کے موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن اسلام آباد وقار احمد چوہان نے کہا کہ آئی ٹی پی ملک بھر میں ایک ماڈل فورس کی حیثیت سے جانی جاتی ہے لہذاآئی ٹی پی افسران دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں اور بلامتیاز قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں،ٹریفک افسران روڈ پر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو آگاہی بالخصوص مدد کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ اسلام آباد کو حادثات سے پاک شہر بنایا جائے،ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچوں کا دورہ کیا، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن کو آئی ٹی پی کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی، افسران و جوانوں سے خطاب کے دوران ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن وقار احمدچوہان نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ملک بھر میں ایک ماڈل فورس کی حیثیت سے جانی جاتی ہے لہذا آئی ٹی پی افسران کو چاہیے کہ ٹریفک افسران دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں،پہلے سلام پھر کلام اور پھر چالان کی پالیسی کو اپنائیں،ہمار ا ویژن ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کوایک مثالی پولیس ہے جو کہ نا صرف پورے پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی لوگ اس کی مثال دیں،ہمارا مشن روڈ پر ڈسپلن کو برقرار رکھنا، حادثات کی روک تھام اور بلا امتیاز قانون پر عملدرآمد کرانا ہے، آئی ٹی پی کے افسران روڈ پر بلاامتیاز قانون کے نفاذ کو بھی یقینی بنائیں شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ اسلام آباد کو حادثات سے پاک شہر بنایا جائے،اس موقع پرڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن نے افسران و جوانوں کے ذاتی اور محکمانہ مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن