لاہورہائی کورٹ کی نواز شریف، مریم نواز کیپٹن(ر)صفدر کی سزاﺅں کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش

Jul 20, 2018

لاہور(صباح نیوز) لاہورہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی سزاﺅں کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے لائیرز فاﺅنڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کی درخواستپر سماعت کی۔ قانون دان اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا آئین میں آٹھارویں ترمیم کے بعد نیب کا قانون ختم ہوچکا ہے۔ ایک مردہ قانون جو اب ختم ہوچکا ہے اس کے تحت کارروائی عمل نہیں لائی جاسکتی۔ جس قانون کا وجود ہی نہیں ہے اس کے تحت کسی کے خلاف کارروائی اور سزا کیسے ہوسکتی ہے۔ نیب کے قانون کا وجود ختم ہونے کی وجہ سے نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کو اس قانون کے تحت دی جانے والی سزا پر عمل درآمد روکا جائے۔اے کے ڈوگر کی جانب سے ابتدائی دلائل سننے کے بعد جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔ فاضل جج نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی۔
لارجر بنچ

مزیدخبریں