دہلی (اے ایف پی) بھارتی پولیس نے اربوں ڈالر کرپشن سکینڈل میں اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر خزانہ چدمبرم کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ چدمبرم نے 2006ء میں ائرسیل میکسنر ڈیل میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ چدمبرم کا کہنا ہے چارج شیٹ جمع کرانے کیلئے سی بی آئی پر دبائو ڈالا گیا۔