راولپنڈی میں 2دہشتگرد گرفتار‘پولیس افسروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے: ترجمان

Jul 20, 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں لال محمد اور طاہر محمود کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشتگردوں کو روات کے قریب چینی شیرعالم ولیج روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد‘ سینٹی فیوز‘ ڈیٹو نیٹرز اور تاریں برآمد کرلی گئیں۔ دہشت گرد الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں