بارش بھکرمیں کار پھسل کرٹرالر سے ٹکراگئی ، 4 جاں بحق :نارووال ، چھت گرنے سے لڑکی چل بسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بارش کے باعث بھکر میں ٹریفک حادثہ‘ نارووال میں چھت گرنے‘ فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے کمسن بچی‘ 3خواتین سمیت 6افراد جان کی بازی ہار گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز مون سون کی بارش سے شہر کے مختلف مقامات پر بارش کے پانی سے جل تھل ہوگیا، سب سے زیادہ بارش قرطبہ چوک میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ واسا ترجما ن کے مطابق بارش کے آغاز سے ہی واسا کا عملہ تمام ضروری مشینری کے ساتھ نکاسی آب آپریشن میں متحرک ہو گیا۔ نگران وزیر اعلٰی پنجاب حسن عسکری نے ایم ڈی واساکو ہدایت کی کہ شہر کے نشیبی علاقوںسے بارشی پانی کے نکاس کو فوری ممکن بنا کر شہر میں زندگی کورواں دواں رکھا جائے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے خودنکاسی آب آپریشن کی نگرانی کی۔ سپورٹس رپورٹرکے مطابق ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، قلات، مالاکنڈ، پشاور، میرپورخاص ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بھکرمیں ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔چاندنی چوک کے قریب ایم ایم روڈ پر ٹرک میانوالی سے ملتان جا رہا تھا کہ ایک کار بارش کی وجہ سے سلپ ہونے کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں رفیعہ بی بی زوجہ محمد اقبال بعمر45سال، لطیفاں بی بی زوجہ عبدالواحد بعمر 30سال، عبداللہ ولد اقبال بعمر30سال اور اقبال ولد خوشی محمد موقع پر دم توڑ گئے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ امدادی ٹیموں نے نعشوں کو دیہی مرکز صحت جنڈانوالہ منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق چشمہ کالونی پپلاں سے تھا جو رشتہ داروں سے ملنے بھکر آرہے تھے۔ نارووال میںتھانہ صدر کے علاقہ چک پڈا میں بارش سے گھر کی چھت گرنے سے دو بہنیں ملبے تلے دب گئیں جبکہ ایک جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ محمد انور کے گھر کی چھتیں خستہ حال تھیں۔ گزشتہ شب ہونے والی بارش سے گھر کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے نیچے 15سالہ نمرہ اور12سالہ صنم دب گئیں اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر ان کو نکالا۔ نمرہ موقع پر دم توڑ چکی تھی جبکہ صنم شدید زخمی تھی۔فیصل آباد میں بارش کے باعث بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ گزشتہ روز شہزاد کی دو سالہ بیٹی آمنہ کے گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ بجلی کے کھمبے میں برقی رو آنے کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ ورثاء نے بچی کی نعش سڑک پر رکھ کر فیسکو کے خلاف احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...