پاکستان اور ترکی کے درمیان 30 جدید، ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا معاہدہ

Jul 20, 2018

واشنگٹن/انقرہ (اے این این ) پاکستان اور ترکی کے درمیان 30 جدید ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا، ڈیڑھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت پاکستان ترکی سے 30 عدد T129 ATAK ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر 76 میزائلوں سے لیس کیا جاسکتا ہے اور کافی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان اس دفاعی معاہدے کو ماہرین دو دوست ملکوں کے درمیان ایک سہولت قرار دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائیرڈ مجد شعیب ایک دفاعی تجزیہ کار ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے لئے ترکی کے ساتھ سودا کرنے میں آسانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ایک آسان راستہ ہے کہ ایک برادار ملک سے یقینی سپلائی ہو جس کے بعد کوئی اور قباحت نہ ہو اور مناسب قیمت پر سامان مل جائے جو کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان اس معاہدے کے بارے میں ترک وزیرِ دفاع نورتن کانیکلی کا کہنا ہے کہ ترکی کئی ارب ڈالر کے ایسے انتہائی جدید اور بین الاقوامی پراجیکٹ پر پہلی مرتبہ کام کر رہا ہے اور 6 ماہ تک مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے۔تاہم خود ترکی ہرجٹ نامی نئے لڑاکا طیارے بنا رہا ہے جو 2022 تک تیار ہو جائیں گے۔ اور ایف 16 طیاروں کے ساتھ مل کر ملکی دفاع کو مضبوط بنائیں گے۔

مزیدخبریں