ماسکو(آئی این پی)ورلڈکپ کے صرف 3روزبعد16 ارب ڈالرکی کثیرلاگت سے تعمیرہونے والا والووگراڈفٹبال اسٹیڈیم طوفانی بارش اورلینڈ سلائڈ سے بری طرح تباہ ہوگیا۔ یہاں ورلڈکپ کے چار میچز کھیلے گئے تھے ،45 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والااسٹیڈیم16 ارب ڈالرکی کثیر لاگت سے تعمیرکیاگیاتھا۔یہاں انگلینڈ اورجاپان کے درمیان ناک آئوٹ رائونڈ کے میچ سمیت ورلڈکپ کے چارمیچزکھیلے گئے۔انگلینڈاورتیونس مقابلہ جس میں ہیری کین نے اضافی وقت میں گول کرکے اہم کامیابی حاصل کی تھی۔اس کے علاوہ سعودی عرب اور مصر اورپولینڈ ،جاپان میچز بھی کھیلے گئے ۔میگاایونٹ کے صرف تین دن بعدبارش اور لینڈ سلائڈ نے اسٹیڈیم کاحلیہ بگاڑ دیا۔
ورلڈکپ کےصرف 3روزبعد فٹبال اسٹیڈیم طوفانی بارش،لینڈ سلائڈنگ سے بری طرح تباہ
Jul 20, 2018