پشاورمیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بلورخاندان کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں۔دعا ہے اللہ پاکستان میں امن قائم کرے۔امن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے شرط اول ہے۔امن کے بغیرپاکستان میں خوشحالی نہیں آسکتی۔ہمیں دہشت گردی اور انتہاپسندی کےخاتمےکیلیےآخری حدتک جاناہوگا۔دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پایاگیاہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کےخاتمےکیلیےتمام وسائل بروئےکار لانا ہوں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں دائمی امن قائم نہیں ہوگا توپاکستان میں غربت کا خاتمہ خواب بن کررہ جائیگا۔نوازشریف کی آمد کے موقع پرنگراں حکومت نے سیکڑوں لوگوں کوگرفتارکیا۔پورا لاہور نواز شریف کے استقبال کےلیے امڈ آیاتھا۔شہباز شریف نے کہا کہ نگراں حکومت پی ٹی آئی کےاحکامات مان رہی ہے۔امیر مقام 3ہزار کارکنوں کےساتھ پشاور سےلاہور آئے۔دہشتگردی کے خلاف عوام، فورسز اور پوری قوم نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔لاہورمیں سیکڑوں کارکن نواز شریف کےاستقبال کیلیےنکلےلیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا۔الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔نیب صرف اور صرف ن لیگ کو دیوار سے لگانےکیلیےکارروائیاں کررہا ہے۔،صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف نے کہا کہ یہ الیکشن ہم جیتیں گے۔عمران خان کوبہتان خان اس لیے کہتا ہوں کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔شفاف انتخابات ہوئے توپنجاب،وفاق اورخیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔اگر کامیاب ہوئے تو پاکستان کو ترکی اور ملائیشیا کی طرح بنا دیں گے،عمران خان اشتہارات میں نجی اسپتال کی تصاویر دکھا رہےہیں۔