غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو زمین سے تین میٹر بلند کر دیا گیا

مکہ المکرمہ( آن لائن ) غلاف کعبہ اللہ(کسوہ) کے نچلے حصے کو زمین سے تین میٹر بلند کر دیا گیا ہے جس کے بعد باقی حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپا گیا ہے۔الحرمین الشریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے غلافِ کعبہ(کسوہ) کے نچلے حصے کو زمین سے 3 میٹر بلند کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد باقی رہ جانے والے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔اسلام کے بنیادی پانچ اراکین میں سے آخری رکن حج بیت اللہ کے اختتام پر حسب معمول غلاف کعب اللہ (کسوہ) کو پرانی حالت پہ بحال کردیا جائے گا۔عربی ذرائع ابلاغ نے الحرمین الشریفین کے امور کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حج بیت اللہ کے آغاز پر غلاف کعبہ کو زمین سے اس لیے بلند کردیا جاتا ہے تاکہ ایک جانب اس کی صفائی برقرار رہے تو دوسری جانب اس کی حفاظت بھی یقینی ہو۔

ای پیپر دی نیشن