تہران (عرب نیوز) ایرانی انقلاب پاسداران گارڈز کے کمانڈر نے دعویٰ کیا انٹرنیشنل میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہاز کو قبضہ میںلے لیا ہے امریکی حکام کے مطابق یہ دوسرا ٹینکر برطانوی کمپنی کی ملکیت ہے۔ بحری جہاز پر لائبریا کا ایم وی میسڈر فلیگ لگا ہے ادھر جبرالٹری سپریم کورٹ نے ایرانی ٹینکر کو 30 دن تک ساحل چھوڑنے سے روکدیا، برطانیہ نے ہنگامی کوبرا میٹنگ طلب کر لی وزیراعظم تھریسامے کے دفتر سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔