فرانس چترال، درگئی کے ہائیڈرو پاور پلانٹس کیلئے 5 کروڑ یورو قرض دے گا

Jul 20, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کے لیے فرانس اور پاکستان میں 5 کروڑ یورو قرض کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پرسیکرٹری اکنامک آفیئرز ڈویژن نور محمد اور فرانسیسی سفیر نے دستخط کئے جب کہ فرانس کے ترقیاتی ادارہ کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔ فرانس چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کیلئے مالی معاونت کرے گا۔ اس ضمن میں نرم قرض کی صورت میں پانچ کروڑ یورو جبکہ دو لاکھ یورو کی گرانٹ دی جائے گی، اس رقم سے چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ فرانسیسی مالی معاونت سے درگئی پلانٹ سے پیداوار 20 سے بڑھ کر 22 اور چترال کی پیداوار ایک سے بڑھ کر 5 میگا واٹ ہو جائے گی۔

مزیدخبریں