نیب نے زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس بھی دائر کر دیا‘ لوائی عبدالمجید غنی سمیت 17 نامزد

Jul 20, 2019

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس بھی دائر کر دیا ہے۔ جمعہ کو یہ ریفرنس احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 17ملزمان نامزد ہیں، پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پہلے ہی سے گرفتار ہیں۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں 17 دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں اقبال میمن، یونس قدوائی، حسین لوائی، عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ نیب نے ریفرنس میں پارک لین اسٹیٹ، پیراتھینون اورمیسرا تریکام لمیٹڈ کے سی ای اوز کو بھی نامزد کیا ہے۔ ریفرنس احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں دائر کیا گیا۔ پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پہلے سے گرفتار ہیں۔

مزیدخبریں