کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی آمرانہ ذہنیت کا ثبوت‘ ہتھکنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کرینگے: شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ خواتین سمیت پارٹی کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی فسطائیت اور آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔ شہبازشریف نے ایک بیان میں اپنی بھتیجی اور نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ان سے اظہاریکجہتی کیلئے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں کی احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر سے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا جمہوری حق استعمال کرنے والے پرامن کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کے خوف میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ آمریت و فسطائیت کے ہر ہتھکنڈے کا جرأت‘ بہادری اور استقامت سے مقابلہ کریں گے۔ عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...