6 صوبائی وزرا کے محکمے تبدیل‘ اطلاعات کا اضافی چارج اسلم اقبال کو دیدیا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چھ صوبائی وزراء کے محکموں کو تبدیل کردیا ہے۔ سید صمصام علی بخاری سے وزرات اطلاعات کا محکمہ واپس لیکر وزیر انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میاں اسلم اقبال کو وزارت اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں سے ٹورازم کی اضافی وزارت واپس لیکر وزیر سپورٹس محمد تیمور خان کو دے دی گئی ہے۔ وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے بلدیات کی اضافی وزارت واپس لیکر سوشل ویلفئیر اور بیت المال کی اضافی وزارت دی گئی ہے۔ محمد اجمل سے وزیر سوشل ویلفئیر اور بیت المال کا محکمہ واپس لیکر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کا ڈیپارٹمنٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے پاس بلدیات ،جنگلات، جنگلی حیات اینڈ فشریز کی وزارتوں کا اضافی چارج رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...