طلعت علی نے ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں میں اختلافات کی تردید کردی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے بھی گروپنگ اور کھلاڑیوں میں اختلافات کی تردید کردی۔ انہوں نے پی سی بی کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں لکھا کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کا ڈسپلن مثالی رہا، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ ٹیم میں گروپنگ یا اختلاف بھی نہیں تھا۔ طلعت علی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ آن اور آف دی فیلڈ کھلاڑیوں کا رویہ بہترین رہا۔ کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...