کراچی۔(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے تجربہ کار فرسٹ کلاس کرکٹر سعید بن ناصر چھوٹے بھائی نوجوان اوپنر احمر بن ناصر کی مسلسل دوسری طوفانی سینچری 137 رنز، اور سابق پاکستان انڈر 19 آل رائونڈر لیف آرم اسپنر محمد اسد کی عمدہ بولنگ.3 وکٹیں اور محمود علی کی 2 وکٹوں کی میچ وننگ شاندار کارکردگی کے باعث میزبان شالیمار کرکٹ کلب نے مضبوط حریف رنگون والا سی سی کو انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے میں صرف 8 رنز سے مات دے کر کر تیسری آل کراچی چیمپئینز ٹرافی T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شاندار اور اہم ترین کامیابی حاصل کرلی۔ مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس رنگون والا رضوان حیدر نے شالیمار سی سی کے احمر بن ناصر کو جارحانہ سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر عتیق احمد بھی موجود تھے۔المنصورہ کرکٹ گرائونڈ گلبرگ کی لش گرین فیلڈ پر کھیلے گئے میچ میں شالیمارکرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اورز میں صرف 5 وکٹیں گنواں کر 214 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ باصلاحیت اور جارح مزاج اوپنر احمر بن ناصر نے ایک بار پھر شاندار سینچری 137 رنز 66 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری سینچری بنائی جوابی بیٹنگ میں رنگون والا سی سی کی ہمت 208 رنز پر جواب دے گئی۔