اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمشن آف پاکستان کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ حلقہ NA-205گھوٹکی میں 23جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں فوج کو پولنگ سٹیشنوں کے اندر تعینات نہ کیا جائے کیونکہ فوجی اپنی وردی میں ملبوس موجود ہوں تو پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹر کس طرح سے آزادانہ طور پر ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔
اور یہ انتخابات کس طرح سے آزادانہ اور منصفانہ کہلائے جا سکیں گے۔ سید نیر حسین بخاری اور فرحت اللہ بابر نے نذیر ڈھوکی اور کیپٹن واصف کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا ا لیکشن کمشن سے اپیل کی کہ وہ فوج کو پولنگ سٹیشنوں کے اندر تعینات کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فافن کی رپورٹ کے مطابق انتخابات 2018ء میں فارم 45 کے 95فیصد فارموں پر پولنگ ایجنٹوں کے دستخط موجود نہیں ہیں جس سے ا ن انتخابات کے شفاف ہونے پر سوالات اٹھے ہوئے ہیں۔
گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں فوج کو پولنگ سٹیشنوں کے اندر تعینات نہ کیا جائے: پیپلزپارٹی، الیکشن کمشن کو خط
Jul 20, 2019