بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹائن کی حکومت نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد اس کے اثاثے منجمد کر دئیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ارجنٹائن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں حزب اللہ کے ملوث ہونے کے تناظر میں کیا گیا ۔بیونس آئرس میں ایک یہودی مرکز پر دہشت گردانہ حملے کی 25 ویں برسی کے موقع پر حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔ اس حملے میں 85 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس کا الزام لبنانی حزب اللہ پرعاید کیا گیا تھا۔ ارجنٹائن کی حکومت نے یہودی مرکز پر حملے کا الزام ایران اور حزب اللہ پرعاید کیا مگر دونوں نے یہ الزام مسترد کر دیا تھا۔جب حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرنے اور یہودی مرکز پرحملے کی برسی منائی گئی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔