اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مرکزسمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،پنجاب ، جنوبی پنجاب ،بلوچستان ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کی تنظیم سازی کرتے ہوئے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیاچیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے جمعہ کی شام پارٹی کے مرکزی ، صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلستان کے نئے پارٹی عہدیداروں کے ناموں کے نوٹیفیکیشن جاری کردئے مرکزی سطح پر ارشد داد کو سینئر نائب صد مقرر کردیا گیا جبکہ عمر سرفراز چیمہ نائب صدر ، زاہد حسین کاظمی نائب صدر ، عامر محمود کیانی سیکرٹری جنرل ، ڈاکٹر ابوالحسن انصاری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، عمر فاروق میئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل (پنجاب ) ، نیک محمد خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل (خیبر پختونخوا)،سردار خادم حسین وردک ڈپٹی سیکرٹری جنرل (بلوچستان) ،چوہدری محمد اقبال ڈپٹی سیکرٹری جنرل (آزاد جموں و کشمیر)،حشمت اللہ خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل (گلگت بلتستان )، احمد جواد سیکرٹری انفارمیشن ، اعجاز رفیع بٹ جوائنٹ سیکرٹری ، لیفٹنٹ کرنل (ر) امان اللہ خان جوائنٹ سیکرٹری ، نیلو فر بختیار جوائنٹ سیکرٹری ، ہمایوں جوگیزئی جوائنٹ سیکرٹری (بلوچستان )، شریف جوگیزئی جوائنٹ سیکرٹری( بلوچستان )،خواجہ فاروق جوائنٹ سیکرٹری (آزاد جموں و کشمیر) مقرر کئے گئے ہیں فرید رحمٰن اسلام آباد کیپٹل سٹی کے صدرمقرر کردئے گئے جبکہ ملک اخلاق سینئر نائب صدر ، علی بخاری ایڈوکیٹ نائب صدر ، راجہ انفر نائب صدر ، چوہدری الیاس مہربان جنرل سیکرٹری ، مصطفیٰ کیانی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،غلام نبی سیکرٹری اطلاعات ، سید محمد جاوید فنانس سیکرٹری ، نصیر جنجوعہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری (ڈسٹرکٹ ایسٹ ) ، نیاز خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری (ڈسٹرکٹ ویسٹ )، احمد خان جوائنٹ سیکرٹری ، راجہ طاہر نواز جوائنٹ سیکرٹری ، عامر شیر جوائنٹ سیکرٹری ، قیصر غفار جوائنٹ سیکرٹری ، سعید خان جوائنٹ سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں جبکہ پنجاب کی تنظیم سازی میں اعجاز احمد چوہدری کو صدر مقرر کردیا گیا اعجاز حسین منہاس سینئر نائب صدر ، چوہدری اشفاق احمد نائب صدر ، شبیر سیال نائب صدر ، محمد شعیب صدیقی جنرل سیکرٹری ، ندیم قادر بھنڈر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، محمد عارف عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری راولپنڈی ، انجینئر عطااللہ خان شادی خیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری سرگودھا ، عمر ڈار ڈپٹی جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ، رانا ندیم ڈپٹی جنرل سیکرٹری لاہور ، بریگیڈئر (ر)ممتاز کاہلوں ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیصل آباد ، شکیل احمد خان نیازی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساہیوال ، حافظ عبیداللہ فنانس سیکرٹری ، عثمان سعید بسرا انفارمیشن سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں جنوبی پنجاب کیلئے نور خان بھاباصدر مقرر کردئے گئے جبکہ عائشہ نزیر جٹ سینئر نائن صدر ، معین الدین قریشی نائب صدر ، فرزند گوہر نائب صدر ، علی رضا دریشک جنرل سیکرٹری ، سکندر بھدیرا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، مصدق شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان ، نعیم وڑائچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری بہاولپور ، سیف کھوسہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازیخان مقرر کئے گئے ہیں ڈاکٹر منیر بلوچ بلوچستان کے صدر مقرر کردئے گئے جبکہ ظہور آغا سینئر نائب صدر ، نذر بلوچ نائب صدر ، روح اللہ خلجی نائب صدر ، بری بڑائچ جنرل سیکرٹری ، سالار خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، بسم اللہ آغا ڈپٹی جنرل سیکرٹری کوئٹہ ڈویژن ، غلام مصطفیٰ ڈپٹی جنرل سیکرٹری قلات ڈویژن ، عارف رند ڈپٹی جنرل سیکرٹری نصیر آبادڈویژن ، عطااللہ کلپر ڈپٹی جنرل سیکرٹری سبی ڈویژن ، اختر مندوخیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ژوب ڈویژن ، کلیم سلیمانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رخشان ڈویژن ، عبداللہ سیاپاد ڈپٹی جنرل سیکرٹری مکران ڈویژن مقرر کردئے گئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوآزاد کشمیر کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ چوہدری ظفر انور سینئر نائب صدر ، چوہدری اظہر صادق نائب صدر ، راجہ خورشید احمد نائب صدر ، راجہ مصدق خان جنرل سیکرٹری ، راجہ منصور خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، سردار قاضی اسرائیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری مظفر آباد ڈویژن ، سکندر بیگ ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر پور ڈویژن ، سردار مرتضیٰ طاہر ڈپٹی جنرل سیکرٹری پونچھ ڈویژن ، چوہدری مقبول ڈپٹی جنرل سیکرٹری جموں ڈویژن ، سلمان بٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ویلی ڈویژن ، ذوالفقار عباسی فنانس سیکرٹری ، سردار ارشاد محمود انفارمیشن سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں سید جعفر شاہ کو صدر گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا جبکہ شاہ ناصر سینئر نائب صدر ، کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نائب صدر ، امجد زیدی نائب صدر ، فتح اللہ خان جنرل سیکرٹری ، محمد تقی اخوندزادہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، صابر حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، آمنہ انصاری ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، نوشاد عالم ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، اجمل حسین فنانس سیکرٹری ، اکبر حسین انفارمیشن مقرر کردئے گئے تنظیم سازی کے تمام نوٹیفکیشن بھی جاری کردئے گئے۔