کرپشن کےسمندر میں غوطے کھانے والی (ن)لیگ بھنور میں پھنس چکی:فردوس عاشق

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی (ن)لیگ بھنور میں پھنس چکی، عوامی مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے  پھر اثاثے بچا ئوبیٹھک لگالی۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے  فردو س عاشق اعوان  نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دیتے ؟ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے، سیاسی گرائونڈ کے 12 ویں کھلاڑی فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے ؟ جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ کیا معاونت کریں گے ؟۔ انہوں نے کہا کہ  ایک دوسرے کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنیوالے کس منہ سے الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیار اور قانون مافیا کے چنگل سے آزاد ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن