پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل ائیرٹیٹو شو2019ء میں پاک فضائیہ کے ہرکولیسC-130 کا معائنہ

Jul 20, 2019 | 16:00

ویب ڈیسک

کراچی 20 جولائی،2019: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو 2019 (Royal International Air Tattoo-2019) کے مقابلے میں شریک پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے کا معائنہ کیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے اس شو میں شامل دیدہ زیب ڈیزائن اور پینٹنگز سے مزین C-130 گزشتہ روز یہاں پہنچا۔ نمبر 6 اسکواڈرن کا یہ ہرکولیس طیارہ کنکورز ڈی ایلیگینس ٹرافی(Concours D' Elegance trophy) کے لئے مقابلے میں شریک ہے۔ اس ائیر شو کے دروازے آج سے عام پبلک کے معائنے کے لئے باقاعدہ طور پر کھول دیئے گئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی ٹیم کو اس میگا ایونٹ میں مادروطن کا نام روشن کرنے پر بھر پور داد دی۔ انہوں نے عملے کو اس طیارے کو مشہور ومعروف آرٹسٹ گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) حسینی کی پینٹنگز سے مزین کرنے پربھی سراہا۔بعد ازاں انہوں نے 6مختلف ممالک سے اس شو میں مدعو اپنے ہم منصب اور مختلف ایوی ایشن انڈسٹریز سے شریک اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شودنیا کا سب سے بڑا ائیر شو ہے جو ہر سال برطانیہ میں منعقد کیا جاتاہے۔ اس شو میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد مندوبین اورہوا بازی کے شوقین افراد نے دنیابھر سے شامل ائیر کرافٹس کا زمینی اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔

مزیدخبریں