امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے دو حہ میں طالبان کے ساتھ بات چیت کا نیا دورشروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کا مقصد افغان جنگ کا سیاسی حل کے ذریعے خاتمہ کرنا ہے ۔ایک ٹویٹ میں زلمے خلیل زاد نے امیدظاہر کی کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت کے اس دور میں مزید پیشرفت کریںگے ۔اس سے پہلے انہوں نے بات چیت کے گزشتہ دور کوانتہائی تعمیری قراردیا ۔