اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جان اور روزگار بچانے بنانے کیلئے متوازن پالیسی اختیار کی۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے محدود وسائل اور صحت کے کمزور نظام کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کرونا کا مقابلہ کیا، وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔