لاہور (نیوز رپورٹر) اسد کھوکھر نے پنجاب کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے پاس جنگلی حیات کی وزارت تھی۔ اسد کھوکھر کو چند ماہ قبل ہی جنگلی حیات کا قملدان سونپا گیا تھا۔ اسد کھوکھر نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ وزارت سے خود استعفیٰ دیا۔ ذاتی وجوہات کی بنا پر فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
ذاتی مصروفیت: وزیر جنگی حیات پنجاب اسد کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا
Jul 20, 2020