لاہور(لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد معراج کی رہائشگاہ پر وومن ونگ سنٹرل پنجاب کے وفد نے صدر ثانیہ کامران کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات میں لاہور وومن ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی،ثانیہ کامران اور روبینہ شاہین نے سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے بریف کیا، اس موقع پر نوشین حامد معراج کا کہنا تھاکہ وومن ونگ سنٹرل پنجاب میں پارٹی کی خواتین کی بہترین ٹیم میدان میں اتاری ہے، تمام عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں اور سنٹر ل پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ کی ضلعی تنظیمیں مکمل کرنے پر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، تنظیم سازی کے فیصلے میرٹ اور مشاورت سے کئے جا رہے ہیں، محنتی اور مخلص کارکن خواتین کو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں، وومن ونگ کی تنظیم سازی سے پارٹی نچلی سطح تک مضبوط اور مستحکم ہو گی۔