لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعت علما اسلام س لاہور کے امیر مولاناعلیم الدین شاکراور ناظم اعلی قاری اعظم حسین نے کہا کہ ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔ قادیانیوں کو مسلمان کا سٹیٹس نہیں دیا جا سکتا۔ اقوام متحدہ اور امریکہ پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہریاست مدینہ کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے، انہوں نے کہا کہ الزام اور انتقام کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گی، سیاسی محاذ آرائی اور انتشار و فساد ملکی مفاد میں نہیں۔
ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے:علیم الدین شاکر
Jul 20, 2020