کرم پور ( نامہ نگار ) تھانہ کرم پور میں محرم الحرام، عید الاضحیٰ کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ممبران امن کمیٹی ،لائسنس دار تعزیہ و جلوس ،علما اکرام،نے شرکت کی۔ ایس ایچ او تھانہ کرم پور مہر الطاف حسین بھر وانہ نے کہاکہ محرم الحرام اور عید الاضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔