کلرسیداں(نامہ نگار)کشمیر کے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر میونسپل کمیٹی کلرسیداں میں دو الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا دونوں تقاریب میں ایک ہی مقام پر دو بار قومی پرچم لہرایا گیا پہلی تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں قمر ایاز،شہزاد بٹ ٹائیگر فورس کے ارکان کے علاؤہ تمام یوسیز کے سیکرٹری صاحبان اور بلدیہ کے عملے نے شرکت کی تقریب کے دو تین گھنٹے بعد پھر دوسری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑ یال مہمان خصوصی تھے اس تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں آصف محمود کیانی،میڈم نبیلہ انعا م،عاقب علی،ہارون جنجوعہ،راجہ اسرار ایڈوو کیٹ ،سید جنید عباس شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس طرح کلرسیداں میں کشمیر کے حوالے سے ایک ہی عمارت میں دو الگ الگ تقریبات منعقد کی گئیں اور قومی پرچم سربلند کیا گیا ۔
یوم الحاق پاکستان کے موقع پرکلرسیداں کی ایک ہی عمارت دو الگ تقریبات
Jul 20, 2020