ٹمبر مافیا، لکڑی چوروں کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑینگے، غلام مرتضیٰ ستی

کہوٹہ ( نامہ نگار) مرکزی رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی کی پریس کانفرنس میں اپنی حمایت کے ممبر قومی اسمبلی شمالی پنجاب صد اقت عباسی کے خلاف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ۔ نظر یاتی ورکروں کو نظر انداز کر کے حلقہ میں مخالف جما عتو ں اور مسلم لیگ (ن) کو پروموٹ کیا جارہا ہے ۔ٹمبر مافیا اور لکڑی چوروں کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑیں گے ۔ عمران خان کی زیر قیادت پاکستا ن تبدیلی اور ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے ۔ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کی کہوٹہ شہر کی تنظیم سازی پر کڑی تنقید اور کہوٹہ شہر سے راجہ امتیاز عالم نے چیئرمین کہوٹہ سٹی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف و سابق ممبرقومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے پریس کلب کہوٹہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پرمیجر (ر) شہریار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل چیئرمین کہوٹہ اور صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم سابق سٹی صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی ، احمد نواز آف مٹور بھی موجود تھے ۔ غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر مجھ سمیت پارٹی کارکنو ں کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔ ممبرقو می اسمبلی صداقت عباسی اور دیگر عہدیداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے غلا م مرتضیٰ ستی نے کہا کہ صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کی صدارت سے فوری ہٹایا جائے ۔ غلام مرتضیٰ ستی نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کو موجودہ بحران کا ذمہ دار قرار دیا ۔

ای پیپر دی نیشن