فیروزوالہ:ڈکیتی کی وارداتیں ،شہری لاکھوں نقدی،زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم

فیروزوالہ (نامہ نگار)امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل سوار ثاقب علی کو روک لیا اور ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے ڈاکونے کار سوار عدنان کی فیملی سے زیورات و نقدی ڈھامکے کے قریب عرفان سے بھی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں ڈاکوئوں نے شعیب حسین سے موٹرسائیکل نقدی جبکہ موٹرسائیکل سواردودوستوں محمدعامراورندیم سے نقدی موبائل اورموٹرسائیکل چھین کرلے گئے کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے موبائل کمپنی کے سیلزمیں کولوٹ لیا اس سے دولاکھ پچیس ہزارروپے چھین لیے ،ڈاکوئوں نے مزاحمت پروقاص کو تشدد کانشانہ بنایا اوراسے سڑک پرپھینک کرفرارہوگئے مریدکے میں ڈاکوئوں نے دکاندار سے تین لاکھ روپے چھین لئے تھانہ صدر کے علاقہ مرزا ورکاں روڑ پر پر تین ڈاکوئوں نے نوجوان عاقب سے ہزاروں روپے نقدی چھین لینے کے بعد جب اسکی موٹرسائیکل چھننے کی کوشش کی تو نوجوان نے مزاحمت شروع کردی جس پر ڈاکوئوں نے پے درپے چھریوں کے وار کرکے اس کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن