سی ٹی او کی ہدایت پر وارڈنز کی منڈیوں میں کرونا آگاہی مہم

لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی ہدایت پر ٹریفک وارڈنز نے منڈیوں میں شہریوں کیلئے کورونا آگاہی مہم بھی شروع کر دی شہر کی 12 منڈیوں میں کورونا آگاہی ،گائیڈ لائنز پر مبنی پمفلٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، شہری بغیر ماسک منڈیوں کا رخ نہ کریں بچوں، بزرگوں کو ساتھ نہ لانے کے پیغامات نشر کئے جاتے رہے،سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت و آسانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہ ہوگی ڈویڑنل افسران کی نگرانی میں 40 انسپکٹرز اور 326 وارڈنز جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 07 فوک لفٹرز لگائے گئے ہیں پچھلے سال کی نسبت د گنانفری لگائی گئی ہے،تاکہ شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن