ڈی آر ایس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے : ایان چیپل

Jul 20, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان ایان چیپل نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ڈی آر سسٹم کو کرکٹ منتظمین کوکنٹرول کرنا چاہئے ٹیلی ویژن اتھارٹیز کو نہیں ۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران ہر اننگز میں کم ازکم تین فیصلے ریویو کیلئے گئے ۔ امپائر ہمیشہ ٹھیک ہوتے ہیں اور ان سے کوئی بحث بھی نہیں کی جاسکتی ۔ امپائروں کے فیصلے خلاف آنے پر ان کے چہروں پر پریشانی نمایاں تھی ۔ میری ہمدردیاں بھی امپائروں کے ساتھ ہیں ۔ کچھ علامات ایسی آئی ہیں کہ ڈی آر ایس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی اس پر یقین نہیں رکھتا ۔ میرا بھی اس پر زیادہ یقین نہیں ہے ۔ایسے سسٹم کو کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔اس تمام نظام کو کرکٹ حکام کو کنٹرول کرنا چاہئے کسی ٹیلی ویژن پروڈکشن کمپنی کو نہیں ۔ کرکٹ کے فیصلوں میں ڈی آرایس کو اہمیت حاصل ہو گئی ہے ۔ غلط فیصلوں کی وجہ سے اس کی اہمیت میں کمی ہو گی ۔ یہی وقت ہے کہ ڈی آر ایس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے ۔

مزیدخبریں