لاہور(نیٹ نیوز)کاپی رائٹس اور دیگر کی بنا پر یوٹیوب کی جانب سے معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی اور ترکی کے گلوکاروں علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ہٹائے گئے گانے کو دوبارہ ریلیز کردیا گیا۔ابتدائی طور پر حدیقہ کیانی اور ترک گلوکاروں کے گانے کو 13 جولائی کو 'کشمیر سیویتاس' نامی تنظیم اور حدیقہ کیانی کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا تھا۔مذکورہ گانے کو حدیقہ کیانی نے ترک گلوکاروں کے ساتھ کشمیر سیویتاس نامی تنظیم کی مدد سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جاری کیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق حدیقہ کیانی اورترک گلوکاروں کا گانا یوٹیوب پر دوبارہ ریلیز
Jul 20, 2020