جدہ (اے پی پی) سعودی عرب کے مغرب میں جدہ کے نئے ہوائی اڈے میں ایک ایسا فش ٹینک تیار کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کا دنیا بھر میں مچھلیوں کا سب سے بڑا تالاب ہے۔ جدہ ہوائی اڈے پر پر تیار کردہ فش ٹینک کی اونچائی 14 میٹر ہے اور قطر 10 میٹر ہے۔ شیشے کے ایکویریم وال کی موٹائی 10 ملی میٹر ہے۔ہر ٹکڑے کا وزن 12 ٹن (12000 کلو) ہے۔ اس کی چٹانیں سلیکن اور لیٹیکس سے بنی ہیں جو بحیرہ احمر کے حقیقی مرجانی چٹانوں کی عکاسی کرتی ہیں۔