راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دو روز کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارش کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارسے منگل کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولنگر ، ساہیوال ، جھنگ، دیر، سوات ، بونیر ، شانگلہ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی،مردان ، کوہاٹ ، کرم ، کرک،بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر/منگل کے روز بلوچستان کے مشرقی علاقوں (ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، کوہلو) اور جنوبی پنجاب (ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، لیہ ، بھکر ، بہاولپور ، رحیم یارخان) میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران لاہور ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد ، قصور ، شیخوپورہ ،اوکاڑہ ، ساہیوال ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،چکوال ، اسلام آباد ،کشمیر ، ایبٹ آباد ، ہری پور، سوات، دیر ، شانگلہ ،بونیر اور مانسہرہ میں گرج چمک/ آندھی کے ساتھ موسلا دھاربارش کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن