کلبھوشن یادیو کی رہائی کیلئے راہیں ہموار کرنا شہدا ء کے خون سے غداری ہوگی:زبیر گوندل

Jul 20, 2020

ملتان ( سپیشل رپورٹر )جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے کہا ہے کہ 19جولائی 2020ء بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی رہائی کیلئے راہیں ہموار کرنا شہدا ء کے خون سے غداری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عمران گورائیہ صدر جے آئی یوتھ جنوبی پنجاب، فرحال ملک صدر جے آئی یوتھ ضلع ملتان،مخدوم حسنین ہاشمی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے آئی یوتھ پاکستان،ڈاکٹر معاذ احمد جنرل سیکرٹری جے آئی یاتھ ضلع ملتان ،چوہدری اطہر عزیز جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع ملتان،فیضان جہانگیر،ملازم حسین کے ہمراہ دارالسلام آفس میں ملتان کے تنظیمی دورہ کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارتی جاسوس کو رہا کیا گیا تو یہ اس کی منصوبہ بندی سے شہید ہونے والے لواحقین اور ہزاروں یتیم ہونے والے بچوں کیساتھ بدترین غداری ہوگی ۔ بھارتی دہشت گرد کو پھانسی پر لٹکاکر نشان عبرت بنایا جائے۔

مزیدخبریں