ملک بھرکے مختلف علاقوں میں خصوصی انسدادپولیومہم کا آغاز

Jul 20, 2020 | 12:21

ویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک بھرکے چند اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغازآج سے دوبارہ ‏ہورہا ہے جس کے تحت 5 سال سے کم عمرکے 8 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔
‏ترجمان انسداد ‏پولیو پروگرام انسداد پولیومہم کے تحت پہلے ‏مرحلے میں اٹک، فیصل آباد اور کراچی کے کچھ اضلاع میں پولیو ویکسین پلائی ‏جائے گی جبکہ پولیو مہم میں کوئٹہ اورجنوبی وزیرستان کے کچھ اضلاع بھی شامل ہیں،32 ہزارسے زائد ‏پولیو ورکرز گھرگھرجاکربچوں کو پولیو کے قطرے ‏پلائیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد پولیو آج  سے شروع ہوکر4 دن جاری رہے گی،کورونا وائرس کے باعث پولیومہم کو4 ماہ قبل معطل کیا گیا تھا، کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر پولیو مہم بُری طرح متاثرہوئی۔
یاد رہےکہ ملک بھرمیں رواں سال پولیوسے متاثرہ بچوں کی تعداد 60 ہوچکی ہے،اب تک خیبرپختونخوا میں سب سےزیادہ 21 کیسزسامنے آئے،دوسرے نمبرپرسندھ میں 20 کیسزسامنے آئے،بلوچستان 15 پولیوکیسزکےساتھ تیسرابڑا متاثرہ صوبہ ہے جبکہ پنجاب میں سب سے کم 4 پولیو کیس سامنے آئے۔ رواں سال آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تاحال پولیوکا کوئی کیس رپورٹ ‏نہیں۔

مزیدخبریں