چین کے سنیما گھروں کو نوول کروناوائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر کم خطرے والے علاقوں میں 20جولائی سے سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔چینی فلم انتظامیہ نے اعلامیہ میں کہاہے کہ ان سنیما گھروں کو علاقے میں روک تھام اور قابو پانے کے مناسب اقدامات کرنے پر دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنی چاہئیں، انہوں نے مزید کہا کہ علاقوں کو درمیانے یا اعلی درجے کے خطرے والا علاقہ قرار دیئے جانے پر سنیما گھروں کو اپنی سرگرمیاں معطل کرنا ہوں ایک شو میں گنجائش کی 30فیصد سے زیادہ لوگ نہیں ہونے چاہئیں، سنیما گھروں کو ہر دوسری صف میں غیر متصل ٹکٹ فروخت کرنے ہوں گے اور اجنبی فلم بینوں کو ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر کی دوری رکھنی ہوگی۔تمام فلم بینوں کو اپنے اصلی ناموں کے ساتھ بکنگ کرانی ہوگی اور آن لائن ٹکٹ خریدنے ہوں گے۔