اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے:سیدہ زہرا نقوی 

Jul 20, 2021

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ عید الاضحی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک وملت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے۔ اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام اہل وطن کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دنیاوی اور اخروی خوشیوں سے نوازے۔ وطن عزیز کو دہشت گردی‘ قدرتی آفات سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں جذبہ و ایثار و قربانی‘ اخوت و بھائی چارہ‘ ہمدردی و مذہبی رواداری‘ امن و آشتی اور پیارو محبت کے پرچار اور ان اعلیٰ اقدار پر عمل کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

مزیدخبریں