غیر ملکی افواج کاانخلاء شہدائے افغانستان کی قربانیوںکا ثمرہے :زاہد محمود قاسمی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کہ غیر ملکی افواج کا افغانستان سے نکلنے کا اعلان شہدائے افغانستان کی قربانیوںکا ثمر ہے ۔تاریخ شاہد ہے کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے بات چیت ہی معاملات کو حل کی طرف نکالتی ہے مرکزی علماء کونسل پاکستان حکومت کے افغانستان کے سلسلہ میں اپنائے گئے موقف کو سپورٹ کرتی ہے افغانستان کے مسئلے پر دو ٹوک اور واضح پالیسی اختیار کرنے پر پاکستان کی وزارت خارجہ کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے افغان عوام غیر ملکیوں پر انحصار مت کریں بلکہ اپنے مسائل خود حل کریں اور ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالیں ۔افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ ایک سازش ہے اور پاکستان کو اس موقع پر بدنام کرنے کا منصوبہ ہے اور یہ بین الاقوامی سازش ہے اس میں ہمارا ہمسایہ ملک شریک ہے افغانستان کی قومی مفاہمت کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ فریقین کو ٹیبل پر لانے کیلئے ہمیشہ سہولت فراہم کی ہے ہندوستان نے ہمیشہ افغان مفاہمتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن