چینی ماہرین ،سرمایہ کاروں کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیح: آئی جی 

Jul 20, 2021

لاہور(وقائع نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین ، کاروباری سرگرمیوں کیلئے پاکستان آنے والے چینی سرمایہ کاروں ، بزنس مین افراد اور عام چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی پنجاب پولیس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ ایس پی یو کی اولین ترجیح ہے۔ لہذاتمام سپروائزری افسران اس حوالے سے اپنے اضلاع کے سی پیک پراجیکٹس یا دیگر تنصیبات کے سیکیورٹی انتظامات کا از سر نوجائزہ لیں اور اگر سکیورٹی انتظامات میںکہیں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے تواسے ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔یہ ہدایات انہوںنے ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت کے دوران صوبے کے تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں۔

مزیدخبریں