لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے سابق گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ ممتاز بھٹو مرحوم کی ملک، قوم اور خصوصاً سندھ کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے اہل ِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان کے اہل ِ خانہ کو صبرو جمیل عطا کرے اورممتاز بھٹو کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔جہانگیر خان ترین اگلے ہفتے ممتاز بھٹو مرحوم کی تعزیت کے لیے اْن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرنے سندھ جائیں گے۔
جہانگیر خان ترین کاسابق گورنرممتاز بھٹو کے انتقال پررنج و غم کا اظہار
Jul 20, 2021