ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صفائی کے کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل  کیا جائے اور شفافیت کو مکمل طور پر ملحوظ خاطر رکھا جائے،سید امین الحق

کراچی (نیوزرپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق کا ضلع غربی اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ بالخصوص گجر اور اورنگی نالوں کے اطراف جاری انسداد تجاویزات مہم کا جائزہ لیا اینڈ ڈی ایم اے ،ایف ڈبلو او ،کے ایم سی اورڈی ایم سی کے حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے ضلع وسطی کے علاقوں شفیق موڑ ،کیفے پیالہ جبکہ اورنگی ٹائون کے متعدد علاقوں اور بنارس چوک سے متصل میٹرو سینیما کے کے مقامات پر برساتی نالوں کا دورہ کیا اس موقع پر سید امین الحق نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صفائی کے کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے اور اس دوران شفافیت کو مکمل طور پر ملحوظ خاطررکھا جائے اور اس امر کو ممکن بنایا جائے کہ ممکنہ بارشوں میں عوام کی املاک  وجان کو نقصان نہ پہنچے یہ اسی وقت ممکن ہے کہ بارش کے پانی کا نقاص فوری اور بروقت ہو ۔امین الحق کا مذید کہنا تھا کہ گزشتہ بارشوں میں عوام کو بہت نقصان اٹھانا پرا تھا لہذا ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائیں جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہا جائے۔اس موقع پر NDMAاورFWOکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئیندہ بارشوں کے دوران شہر کو بچانے میں مدد ملے گی اور عوام کو باران رحمت کے دوران ریلیف مل سکے گا۔اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی عباس جعفری،صداقت حسین اور علی خورشیدی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...